ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "fait-religieux" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کے قریبی شہر "سلنگور" میں واقع "ملائیشین انجیل یونیورسٹی" سے اسم "اللہ" پر مشتمل انجیل کے ۳۲۰ نسخوں کو ضبط کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ملائیشین عدالت نے دو ماہ قبل مسیحیوں کی جانب سے اسم جلالہ کے ہر طرح کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا : یہ اسم صرف دین اسلام کے ساتھ مختص ہے اور ملک میں مسیحی نشریاتی ادارے اور روزنامے اس کو استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے ۔
1350046