ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «setal»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز سینیگال کے شہر ٹی سی میں دینی مدارس کے طلبا کے قومی دن کی مناسبت سے قرائت قرآن کریم مقابلوں کا آغاز کیا گیا ہے جو آج ۲۰ اپریل کو اختتام پزیر ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں قرآنی و دینی علوم کے ۱۲۰ طلبا نے شرکت کی ہے جن میں سے ۱۰ افراد کو کامیاب امیدوار کے طور پر انتخاب کیا جائے گا ۔
سینیگال کی قومی قرآنی انجمن کے ڈائریکٹر جنرل نے اس دن کی مناسب سے اعلان کیا : یہ مقابلے معاشرے میں کتاب الہی کی خالص تعلیمات کو عام کرنے کا سنہری موقع فراہم کریں گے ۔
1214915