ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند تنِظیم داعش نے شام کے شہر رقہ میں واقع "المنصورہ" نامی تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے ۔
دوسری جانب شام - ترکی سرحد پر واقع باب الھوی نامی مقام پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ باب الھوای نامی یہ گزرگاہ دہشت گرد تنظیم "جبھة النصرة" کے زیر کنٹرول ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ داعش اور دیگر مسلحہ تنظیوں خصوصا جبھة النصرة کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائیوں کے نتیجے میں داعش کو سنگین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد اس تنظیم نے جبھة النصرة کو خودکش بم دھماکوں کی دھمکی دی تھی ۔
1361307