ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Grand Valley Lanthorn"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام سے آشنائی ہفتہ یونیورسٹی میں ۸ سے ۱۲ فروری تک جاری رہے گا جس میں میڈیا اور اسلام اسی طرح اسلام میں خواتین کا مقام جیسے مختلف موضوعات پر تقریروں اور نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔
اس ہفتے کا اہم ترین پروگرام "حجاب کا عالمی دن" کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا جس میں خواہشمند طلبات کو سکارف اور اسلامی ملبوسات کے تحائف دیئے جائیں گے جبکہ دن کے اختتام پر طالبات کو حجاب کے بارے میں اپنی آرا پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔
1368780