ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "zonebourse"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کینیا کی سیکورٹی فورسز نے بعض مسلمان انتہا پسند جوانوں کی گرفتاری کا بہانہ بنا کر مومباسا میں واقع مسجد "موسی" میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد جب نمازیوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج شروع کیا تو سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد اشخاص زخمی ہوئے ہیں ۔
مومباسا پلیس کے مطابق یہ کاروائی بعض انتہا پسند جوانوں کی گرفتاری کے لیے کی گئی ہے ۔
1369992