ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "Muslim Village" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ میوزیم کی تعمیرات کا کام ۲۰۱۰ میں شروع ہو تھا جس پر اب تک ۱۰ ملین ڈالر کا خرچہ ہوچکا ہے ۔
۱۰ ملین سے زائد لاگت کی رقم سے تیار ہونے والے اس میوزیم کے لیے آسٹریلین حکومت نے ۲۰ فیصد سے بھی کم امدادی فنڈز دیئے ہیں جبکہ باقی رقم مسلمانوں نے خود جمع کی ہے ۔اسی طرح آسٹریلیا کے مسلمان جوانوں کے ایک گروہ نے رضاکارانہ طور پر میوزیم کے تعمیراتی کام میں حصہ لیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس میوزیم کا ہدف مبلورن میں مسلمانو ں اور اسلام کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کی اصلاح کرنا اور مسلمانوں کے تاریخی تہذیب و تمدن کا تعارف پیش کرنا ہے ۔
1373080