بنگلادیش میں اسلامی حجاب پر مشتمل پہلی نمائش کا انعقاد

IQNA

بنگلادیش میں اسلامی حجاب پر مشتمل پہلی نمائش کا انعقاد

23:58 - March 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1382062
بین الاقوامی گروپ : بنگلادیش میں اسلامی حجاب کے جدید اور دیدہ زیب ڈیزائنز کی معرفی اور "حجاب مسلمان خاتون کی ندگی کا حصہ ہے " جیسے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اسلامی حجاب پر مشتمل پہلی نمائش منعقد کی گئی ہے۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  نے اطلاع رساں ویب سائیٹ  " Jasarat "  کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ  نمائش ۲۸  فروری  سے  یکم  مارچ  تک غیر  سرکاری  ادارے  "رحمت  فاؤنڈیشن" کی  کوششوں  سے "خواتین  رضاکاروں  کی قومی  تنظیم"  نامی  ہال  میں  منعقد  کی  گئی  ہے  ۔
نمائش  کے  آرگنائزر  یحیی  امین  نے  اعلان  کیا  : ان  نمائش  کا  ہدف  اس  پیغام  کو  لوگوں  تک  پہنچانا  تھا  کہ  حجاب  عفت  اور تواضع  کی  علامت  ہے  ۔
واضح رہے کہ اس  نمائش  میں  اسلامی  ملبوسات کے  ڈیزائنرز ، مینوفیکچررز اور لباس کے خوردہ فروشوں کی  جانب  سے  پیش  کیے  گئے جدید  ترین  ملبوسات  کو  منظر  عام  پر  رکھا گیا  ہے  ۔
1381685

نظرات بینندگان
captcha