قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)-لیبیا نیوز پیپر ایجنسی کے مطابق ان مقابلوں میں چالیس قرآء اور حفاظ شریک تھے اور یہ مقابلے لیبیا کی وزارت اوقاف اور امور اسلامی اور شھر اجدابیہ کے فلاحی آرگنا ئزیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ان مقابلوں کی اختتامی تقریب اتوار ۶ اپریل کو شھر مصراتہ میں منعقد ہو ئی۔ شیخ احمد صادق جو ان مقابلوں کو ترتیب دینے والی کمیٹی کے سربراہ ہے اس اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ان مقابلوں کا اصل مقصد قرآن اور سنت نبوی سے عشق رکھنے والوں کو جمع کرنا تھا اور اسی طرح ایک متحد لیبیا کا پیغام میں دیگر اہداف میں شامل ہے ۔شیخ احمد نے مقابلے میں " حفص کے قانون اور روش "کوقانون اور مد نظر قرار دیتے ہو ئے کہا :ان مقابلوں میں لیبیا کے اہم شھروں سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین بطور جج شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلے پانچ دن تک جاری رہنے کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہو ئے ۔