ایکنا نیوز-سماء نیوز-یوکرین کے شہر 'اوڈیسا' میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں نے مقامی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے آحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ پرامن تھا۔ مظاہرے کے شرکاء نے جب عمارت کے سامنے پھول بچھائے تو فوجیوں نے جوتوں کی ٹھوکروں سے پھول ہٹا دئیے، جس پر چند مظاہرین اور فوجیوں میں توتو میں میں ہوگئی، اس دوران فوجیوں اور مطاہرین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سماء