ایکنا نیوز ایجنسی-شعبہ افریقہ – جامعہ المصطفی {ص} نے طلباء کی حوصلہ افزا ئی کے لیے یوگنڈا میں قرآنی مرکز قا ئم کر دیا ہے جہاں مختلف قرآنی اور اسلامی پروگرامات منعقد ہوں گے۔ یوگنڈا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی سفیر اکبر توحید لو اوریوگنڈا میں جامع المصطفی کے نمائندے حجت الاسلام سعید شمس کی ملاقات میں رمضان المبارک میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات پر بات چیت ہوئی۔