ایران اور تھائی لینڈ میں مذہبی ہم آہنگی اورتعاون پر اتفاق

IQNA

ایران اور تھائی لینڈ میں مذہبی ہم آہنگی اورتعاون پر اتفاق

11:01 - May 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1404290
بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر کا جامع مسجد کے امام سے ملاقات

ایکنا نیوز-شعبہ مشرقی ایشیاء-تھائی لینڈ میں ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر " نجاریان زادہ نے مرکزی جامع مسجد بنکاک کے امام جناب شیخ شافعی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔جناب نجاریان نے شیخ شافعی کو امام خمینی {رہ} کی برسی میں شرکت کی دعوت دی،جناب شافعی نے ایران کو ایک عظیم ملک قراردیتے ہوئے کہا : ہم تمام ثقافتی اور مذہبی پروگراموں میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اس ملاقات میں قرانی نمائش ،فائن آرٹس کی کلاسیں اور رمضان المبارک میں مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔

1402531

نظرات بینندگان
captcha