ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " الویام" کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اوقاف شیخ عبدلعزیز آل شیخ نے رسمی طور پر اس خبر کی تائید کی ہے کہ مصحف مدینہ سوفٹ وئیر جو مختلف قرآنی پروگراموں پر مشتمل ہے "windows 8" اور windows phone" پر نصب کیا جائے گا۔ حفص عن عاصم کی روایت پر مشتمل یہ سوفٹ وئیر ۱۲ زبانوں پر مبنی ہے جنمیں فارسی، اردو، انگریزی،عربی،ترکی اور دیگر اہم زبانیں شامل ہیں۔ اس سوفٹ وئیر میں آیت اور سورہ کی تلاش،اور قرآن کے حوالے سے دیگرمختلف پروگرامز شامل ہیں ۔