ایکنا نیوز-شعبہ مغربی ایشیاء-وزارت ثقافت و تعلقات اسلامی سے وابستہ ،اندیشہ فاونڈیشن کی کوشش سے امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے شایع شدہ اس میگزین کے جلد پر امام خمینی کی خوبصورت تصویر لگی ہوئی ہے میگزین کا عنوان بھی امام سے متعلق " امام خمینی ،ہدایت کا مینارہ اورالھام بخشنے والا" رکھا گیا ہے۔
"عوامہ فقیہ اور عصر حاضر کا حکیم" اداریہ کا عنوان ہے جسمیں امام خمینی کی مذہبی ،اجتماعی اور سیاسی شخصیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس عربی زبان کے میگزین میں مختلف موضوعات پر مقالے موجود ہیں جنمیں امام خمینی کی تبدیلی کے حوالے سے حکمت عملی۔انقلاب اور رہبری،عوامی حکومت اور امام خمینی۔امام خمینی کی شخصیت رہبر انقلاب اسلامی کی زبانی،عالمی انسانی حقوق کے لیے امام خمینی کی فریاد،عظیم انقلاب اور امید بخش مستقبل،امام خمینی اور فلسطین،امام خمینی کے توحیدی افکار اور رہبری کے معیارات اور خصوصیات وغیرہ شامل ہیں۔