ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " النشرہ " کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں " القباسین " نامی گاوں سے ۲۰۰ کے لگ بھگ باشندوں کو اغواء کر لیا گیا ہے جنمیں بوڑھے اور جوان افراد شامل ہیں ۔ رامی عبدالرحمن کے مطابق اس گاوں پر داعش کے افراد کا کنٹرول تھا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے واقعات اب معمول بن چکا ہے اور عام لوگ داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں ۔ السومریہ نیوز کی خبر کے مطابق گذشتہ جمعرات کو بھی داعش کے دہشت گردوں نے شمالی شام میں ایک گاوں "راس العین " پر حملہ کر کے ۱۵ سے زائد لوگوں کو قتل کردیا ہے جنمیں سات بچے بھی شامل ہیں۔