شام کے صدر سے ایرانی وفد کی ملاقات

IQNA

شام کے صدر سے ایرانی وفد کی ملاقات

16:39 - June 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1414521
بین الاقوامی گروپ : صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار ٹیلی ویژن پر نمودار

ایکنا نیوز- سماء نیوز-دمشق : شام کے صدر بشارالااسد نے ایران کے قومی سلامتی  کے ارکان سے ملاقات کی اور انتخابات کے بعد پہلی بار ٹیلی ویژن اسکرین پر نظر آئے۔

ملاقات میں ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے سربراہ علاءالدین بروجردی اپنی ٹیم کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے،
اٹھاسی فیصد ووٹ لیکر صدراتی انتخاب جیتنے والے بشارالااسد نے ایرانی وفد سے ملاقات میں مشکل وقت میں ایرانی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ۔ بشار اسد نے انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت کو مغربی طاقتوں کے منہ پر طمانچے سے تعبیرکیا۔ انتخابی کامیابی کے بعد  صدر اسد پہلی بار ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئے تھے۔

16793

ٹیگس: بشار ، ایرانی ، شام
نظرات بینندگان
captcha