ایکنا نیوز«oumma»، " رایڈ فار پیس گروپ سے تعلق رکھنے والے پچیس سائیکلسٹ امن و صلح کا پیغام لیکربرطانیہ کے مختلف شھروں کا دورہ کریں گے۔ گلاسکو سے تعلق رکھنے والے یہ سائیکلسٹ اس دورے میں مخلتف غیر مسلم افراد سے گفتگو میں اسلام کے امن و محبت کے پیغامات اور معاشرے کی ترقی میں مسلمانوں کی ثقافتی اور اجتماعی کردار کی اہمیت کو بیان کریں گے۔
اس دورہ میں سائیکلسٹ دو فلاحی اداروں کے لیے فنڈ جمع کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ دکھایا جاسکے کہ مسلمان فلاحی ادارے غیرمسلم ضرورت مندوں کے لیے کس قسم کے مثبت خیالات رکھتے ہیں ۔
سائیکلسٹ اس سفر کے دوران مختلف مساجد میں قیام کریں گے اور سفر میں مسلمان اور غیر مسلم افراد اور دانشوروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے
اس گروپ کے انتظامی امور کے سربراہ ودود احمد داود نے دورے کے حوالے سے کہا: مساجد میں قیام کا مقصد بتانا ہے کہ یہ مقامات صلح ومحبت پھیلانے کی جگہیں ہیں نہ کہ شدت پسندی اور بربریت پھیلانے کے مراکز۔