ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «pagehalal»، کے مطابق جنوبی فرانس میں منعقدہ ان قرآنی مقابلوں میں
حفظ و قرائت میں جوان اور نوجوان طلباء حصہ لے رہے ہیں ۔ان مقابلوں کا اہتمام مارسی شھر کے علماء کے اجلاس کے ہمراہ کیا گیا ہے ۔ مقابلوں میں نو سال، چودہ سال اور انیس سال سے کم کیٹگری شامل ہیں اور سورہ نباء سے الناس ،سورہ ملک سے الناس اور سورہ المجادلہ سے الناس تک حفظ کے مقابلے ہوں گے
البتہ پندرہ مسلسل ترتیب وار حفظ کے مقابلوں میں ہر حافظ شرکت کر سکتا ہے اس کیٹگری میں بڑی تعداد میں خواتین اور مرد حافظ شرکت کر رہے ہیں
اور اسی ترح قرائت میں بھی ہر قاری شرکت کر سکتا ہے بشرطیکہ فرانس کے کسی مقابلے میں اول تا سوم نہ آئے ہو۔
مارسی کا بارہواں علماء اجلاس فرانس کے انجمن اسلامی کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے اور قابل ذکر ہے کہ پیرس کے بعد مارسی شھر مسلمان آبادی کے حوالے سے دوسرا بڑا شھر ہے ۔