ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المختصر نیوز»، کے مطابق انجمن قراء مصر نے شیخ محمد طبلاوی کے حکم اور نائب صدر،شیخ حلمی الجمل کے مشورے کے بعد اس اقدام کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
الساعاتی جو روزنامہ " عقیدتی " میں رپورٹر کے حیثیت سے کام کر رہا ہے مصری قاریوں کے حوالے سے اس خبر کی نشر کے بعد ہٹایا گیا ہے کہ جسمیں کہا گیا تھا کہ شیعہ طرز پر اذان دینے والے کئی اعلی مصری قاریوں کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے
الساعاتی نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک رپورٹر ہونے کے ناطے خبر چھاپنا میرا فرض تھا اور قاریوں کو انجمن قراء سے فارغ کرنے کے حوالے سے خبرشائع کرنا میری ذمہ داری ہے لیکن اس خبر کو افراتفری پھیلانے کی وجہ بتا کر مجھے ہٹایا گیا ہے
محمد حسانین الساعاتی نے اپنے اخبار میں احمد نعینع، شیخ عبدالفتاح طاروطی، شیخ فرجالله شاذلی اور شیخ طه نعمانی کے حوالے سے لکھا تھا کہ ایران اور عراق سفر کرنے اور شیعہ طرز پر اذان دینے پر ان قاریوں کو انجمن قراء مصر سے ہٹایا گیا ہے۔