ایکنا نیوز-ڈیلی اساس-ایک طرف داعش کی دہشت گردیاں جاری ہیں تو دوسری جانب بوکوحرام نے جینا حرام کردیا ہے۔
نائیجیرین صدر جوناتھن گڈلک نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساتھ قیدی تبادلے کی اجازت نہیں دیں گے۔نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 30افراد ہلاک ہو گئے جب کہ شدت پسند تنظیم نے مزید60خواتین اور31نوجوان لڑکوں کو اغواء کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے مسلح افراد نے گزشتہ ہفتے ریاست بورنو کے ضلع ڈمباو کے ایک گاوں پر حملہ کر کے 30افراد کو ہلاک کر دیا جب کہ 61خواتین سمیت 91افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، اغوا ہونے والی خواتین میں بچیاں بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 3سے 10سال کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب نائیجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے اغوا کے اس واقعے کے وقوع پذیر ہونے سے انکارکیا ہے۔