ایکنا نیوز-«المنار»، کے مطابق عراقی رہنما مقتداء صدر نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاشبہ بین الاقوامی برادری سے حمایت مانگے لیکن ان ممالک سے مدد نہ مانگے جو قابض اور تسلط طلب ہو۔
مقتداء صدر نے شیعہ سنی وحدت پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ سے مدد مانگنے کی مخالفت کی اور کہا کہ ہم پوری طرح دشمن سے نبرد آزمائی کے لیے تیار ہیں اور دشمن پر زمین تنگ کر دیں گے
«السومریه نیوز» کے مطابق الرمادی شھر میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے بنائے گئے حاکم بھی مارے گئے اور درجنوں دہشت گرد نشانہ بنے ہیں ،ماجد عبدالامیر، جو ایک اہم داعش کمانڈر ہے اور الرمادی شھر کا حاکم بنایا گیا تھا اس حملے میں ہدف بنا ہے
دوسری طرف کاظمین میں دھماکے سے ۱۹ شھری مارے گئے اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں
عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت صورتحال پوری طرح فوج اور عراقی عوام کے کنٹرول میں ہے اور بہت جلد حالات تبدیل ہوجائیں گے،عراقی وزیراعظم نے شام اور عراق کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں تمام ممالک کو دہشت گردی کے مسئلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔