ملایشیاء میں قرآنی ترجموں کی نمائش

IQNA

ملایشیاء میں قرآنی ترجموں کی نمائش

13:50 - June 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1423253
بین الاقوامی گروپ: "اسلامی ثقافت چین اور ملایشیاء میں " کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں چینی،اویغور،قرقیزی اور قزاقی زبانوں میں قرآنی ترجمے اور دیدہ زیب قرآن کی نمائش شامل ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«french.peopledaily»، کے مطابق چین اور ملایشیاء میں تعلقات کے چالیس سال پورے ہونے پر ثقافتی سیمینار اور نمائش اگلے مہینے منعقد ہوگی
چین کے اسلامی انجمن کے مطابق نمائش کوالالمپور میں منعقد ہوگی اور ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ نمائش میں دونوں ممالک میں اسلامی ثقافت کے نمونے،گھریلو دست کاریاں  اور تصاویر شامل ہیں جبکہ قرآنی مقابلوں کے علاوہ غذائی محصولات کی نمائش بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
اس نمائش کا اہم حصہ قرآنی ترجموں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی نمائش اور ایک اعلی دیدہ زیب قرآن کی رونمائی بھی نمائش میں شامل ہے جو اسی (۸۰) قرآنی شاہکار آرٹسٹ کی کوششوں کا نتیجہ اور ثمر ہے.

1422814

ٹیگس: چین ، لایشیاء ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha