اسٹاک ہوم میں «ریڈیو معارف» کا افتتاح

IQNA

اسٹاک ہوم میں «ریڈیو معارف» کا افتتاح

15:00 - June 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1424325
بین الاقوامی گروپ: ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اسلامی مرکز امام علی(ع) کے تعاون سے ریڈیو معارف کے اسٹوڈیو کی افتتا حی تقریب منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- عوامی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئےسوئیڈن کے شھر اسٹاک ہوم میں مذہبی تعلمیات کے فروغ کی خاطر اسلامی اور ثقافتی پروگرام نشر کرنے اور معارف اسلامی اور تعلیمات آل محمد(ع) پھیلانے کے لیے ریڈیو معارف کا قیام عمل میں لایا گیا ہے 
اس ریڈیو کے پروگراموں میں تمام عمر کے افراد کی ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے
پروگراموں کا باقاعدہ آغاز اول رمضان سے ہوگا اورروزانہ دن اور رات کے اوقات میں مختلف پرگرام نشر ہوگا
ہر منگل سے ہفتے تک پروگرام روزانہ بارہ سے ایک بجے تک نشر ہوگا اور باقاعدہ طور پر اذان طھر بھی نشر کیا جائے گا
رات کے پروگراموں میں سحری کے وقت «میهمانی خدا» بارہ سے ڈیڑھ بجے تک مختلف پروگرام نشرہوں گے جنمیں تلاوت قرآن،شرعی احکام ،اخلاقی دروس،دعا اور مناجات وغیرہ نشر کیا جائے گا۔ ریڈیو معارف کے پروگرام «FM» لاین 94/2 مگاهرٹزسگنل  پر سنا جاسکے گا۔

1423556

ٹیگس: ریڈیو ، اسٹاک ، ہوم
نظرات بینندگان
captcha