مصری قاریوں سے عھد لینے کے بعد ایران سفر کی اجازت

IQNA

مصری قاریوں سے عھد لینے کے بعد ایران سفر کی اجازت

11:47 - July 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1424603
بین الاقوامی گروپ: انجمن قراء مصر نے اعلان کیا ہے کہ مصری قاریوں کو اس شرط پر ایران سفر کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ شیعہ طرز پر اذان دینے سے اجتناب کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«عیون الخبر»، کے مطابق شیخ محمد محمود طبلاوی نے کہا ہے کہ مصری قاریوں کو اس شرط پر ایران سفر کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ شیعہ طرز پر اذان نہیں دیں گےاور یہ وعدہ ان تمام قاریوں سے لیا گیا ہے جنکو ایران اور عراق کے قرآنی مقابلوں کے دعوت نامے ملے ہیں

شیخ سید متولی عبدالعال جو اب تک نو بار ایران کا سفر کرچکا ہے کا کہنا ہے کہ میں ایران سفر میں دیکھا ہے کہ ایرانی مصر قاریوں کی تلاوت کے عاشق ہے اور ایک قاری قرآن ملک کے سفیر کی مانند معتدل اسلام کا نمائندہ ہوتا ہے اور میں ہمیشہ الازھر کے قوانین کا پابند رہا ہوں ۔
ایران کی وزارت اوقاف کے مطابق ایران آنے والوں میں نامور مصری قراء ،احمد شحات احمد لاشین، عادل الباز، علی محمود الشمیس، محمد قطب الطویل، عبدالناصر حرک، محمد شرف‌الدین، محمد المحمود المریجی اور متولی عبدالعال شامل ہیں
اطلاعات کے مطابق مصری قراء پانج جولائی سے شروع ہونے والے مقابلوں  میں شرکت کریں گے۔
وزارت اوقاف کے ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں  1800 کے لگ بھگ محفل انس با قرآن کریم مختلف اسلامی مراکز میں منعقد ہوں گی جنمیں ایران اور مصر کے علاوہ دیگر بین الاقوامی قراء شرکت کریں گے۔

1424214


ٹیگس: مصر ، قاری ، شرط
نظرات بینندگان
captcha