ایکنا نیوز- بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا نے عراق میں دہشت گردوں کو اسلحہ ترسیل اور غیر ملکی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کو اسلحے کی ترسیل باعث تشویش ہے ۔ اخبارات کو جاری کردہ پریس ریلیز میں شیعہ کانفرنس نے عراق میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت نے عراق اور شام میں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ کو بھڑکا دیا ہے اور غیر ملکی فنڈنگ نے باغیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس تشدد اور فسادات کی وجہ سے دوسرے اسلامی ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور دنیا بھر میں تشدد کو تقویت ملے گی۔
شیعہ کانفرنس کے صدر نے سانحہ تفتان میں ملوث بعض افراد کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو رہا کیا گیا تو ملت جعفریہ کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔