ایکنا نیوز- شفقنا-آل سعود کی حکومت کے ایک مخالف حمزہ حسن نے کہا ہےکہ آل سعود نے جو آگ دوسروں کے گھروں کو جلانے کے لۓ بھڑکائی ہے وہ خود اس پر قابو پانے پر قادر نہیں ہے۔ حمزہ حسن نے اتوار کے دن تسنیم خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران سعودی عرب میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا دائرہ پھیلنےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی حکومت نے ہمیشہ اپنے مفادات کے حصول کے لۓ دوسرے ممالک کے خلاف القاعدہ دہشتگرد گروہ کو استعمال اور اس کی مدد کی اور اب وہ اس گروہ کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے پر قادر نہیں ہے۔ حمزہ حسن نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں پر حملے کۓ جانے اور ان حملوں کا دائرہ شمالی سرحدوں تک پھیلنے پر آل سعود کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکام نے دہشتگردی اور تشدد کو اپنے سرزمین سے باہر نکال دیا تھا اور اب ان وہ جنوبی اور شمالی سرحدوں سے اسی دہشتگردی اور تشدد کے واپس سعودی عرب لوٹنے کی وجہ سےخوف و ہراس میں مبتلاء ہیں۔