سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے میں قرآت قرآن کے مقابلے کا اہتمام

IQNA

سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے میں قرآت قرآن کے مقابلے کا اہتمام

14:55 - July 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1428231
بین الاقوامی گروپ:ماہ صیام کے حوالے سے قرآنی مقابلہ بعنوان «قرائت مجوّد» آج رات سعودی شھر صفوی میں خلیج فارس کے چند ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا.

ایکنا نیوز- سعودی روزنامہ «جهینة الإخباریة»  کے مطابق قرآنی مقابلہ الشرقیہ علاقے کے انجمن قرآن کے تعاون سے سعودی شھر صفوی کی مسجد«الکوثر»   میں آج رات مقامی وقت کے مطابق دس بجے شروع ہوگا
اس قرآن انجمن میں بیس مختلف قرآنی مراکز شامل ہیں جن کے قاری ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں

اس قرآنی مقابلے کے ہمراہ قرآنی نمائشگاه «العین» اور تصویری نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے ۔
اس قرآنی انجمن سے وابستہ قرآنی مراکز میں  «مرکز قرآن کریم صفوی»، « انوارالقرآن سیهات کمیٹی»، « قرائت جارودیةکونسل »، «مرکز ریاض القرآن صفوی»، « قرآن نور قطیف انسٹیٹیوٹ»، «انجمن قرآن کریم دمان»، «مرکز قرآن کریم آجام» اور «علوم قرآن دارالرحمن احساءانسٹیٹیوٹ» وغیرہ شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں  «مرکز دوحة القرآن سیهات»، «انجمن الذکر الحکیم تاروت»، «انجمن علوم قرآن المرتضی جش»، «انجمن منبر الهدایه در خویلدیه»، «دارالقرآن قطیف»، «انجمن قرآنی تراتیل الفجر»، « سبل السلام شهر العوامیه کمیٹی» اور « بیان الفرقان منطقه القدیح کمیٹی» سے بھی قاری شرکت کریں گے۔

1427024

نظرات بینندگان
captcha