خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں " مقاومتی محفل مشاعرہ " کا اہتمام

IQNA

خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں " مقاومتی محفل مشاعرہ " کا اہتمام

16:55 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433620
بین الاقوامی گروپ: قدس اور غزہ سے ہمدردی اور حمایت کے عنوان سے محفل شعر میں پاکستانی شعراء اردو اور فارسی زبان میں کلام پیش کریں گے

ایکنا نیوز- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے  قدس اور غزہ کے حوالے سے مقاومتی اور مزاحمتی شاعری پر مبنی محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
محفل مشاعرہ کل بروز اتوار ستائیس جولائی کوسہ پہر پانج بجے منعقد ہوگی ۔ اس محفل میں بلوچستان کے نامور شعراء  کرام شرکت اور فارسی و اردو زبانوں میں اپنے کلام پیش کریں گے۔
اس محفل مشاعرہ کا مقصد شعراء کو مزاحمتی شاعری کی طرف متوجہ کرانا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ صیام اور یوم قدس کے حوالے سے خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرام ،قرآنی مقابلے ، سیمینار وغیرہ بھی منعقد ہو چکے ہیں ۔

 

نظرات بینندگان
captcha