ترکی ایک بار پھر ’فریڈم فلوٹیلا ‘بھیجنے کی تیاری کرنے لگا

IQNA

ترکی ایک بار پھر ’فریڈم فلوٹیلا ‘بھیجنے کی تیاری کرنے لگا

21:33 - July 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1434111
بین الاقوامی گروپ:ترک ریلیف آرگنائزیشن (IHH) اس وقت غزہ متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے فریڈم فلوٹیلا 11 کے نام سے بحری جہاز آرگنائز کرنے میں مصروف ہے

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-استنبول (نیوز ڈیسک) ترک ریلیف آرگنائزیشن (IHH) اس وقت غزہ متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے فریڈم فلوٹیلا 11 کے نام سے بحری جہاز آرگنائز کرنے میں مصروف ہے۔ اس بات کا انکشاف آئی ایچ ایچ کے چیئرمین ”بولنٹ یلدرم“ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے کاغذی کارروائی اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حتمی اجازت نامہ ملتے ہی بحری جہاز کی روانگی کی تیاری شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ ممکنہ اسرائیلی حملے سے بچنے کے لئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2010ءمیں فریڈم فلوٹیلا کے نام سے بھیجے جانے والے امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا تھا۔ اس میں متعدد امدادی کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ دیگر کو اسرائیل لیجا کر ملک بدر کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے نتیجے میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

127194

ٹیگس: ترکی ، فریڈم ، مدد
نظرات بینندگان
captcha