امریکی مسلمانوں کی جانب سے دالاس میں قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے

IQNA

امریکی مسلمانوں کی جانب سے دالاس میں قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے

16:47 - August 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1434770
بین الاقوامی گروپ: ٹیکساس کے شھر میں منعقدہ اس قرآنی مقابلے کا اہتمام مسلم امریکن کانگرس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
ایکنا –«Muslim Congress» کے تعلقات عامہ کے مطابق نو اور دس اگست کو مسلم کانگرس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوں گے
ان مقابلوں میں حفظ ،قرآت اور تفسیر وغیرہ شامل ہیں اور سولہ سال سے کم اور سولہ سے زیادہ عمر کے قاری اور حافظ شرکت کریں گے
سولہ سال سے کم عمرکے مقابلوں میں حفظ اور قرآت ایک من پسند پارہ اور دو مسلسل پارے سولہ سال سے زائد عمر کے قاریوں کے لیے جبکہ تیسواں پاراں سولہ سال سے کم اور انتیسواں پاراں سولہ سال سے زائد افراد کے لیے مخصوص ہوگا
تفسیر میں سورہ لقمان اور سورہ جمعہ شامل ہے
قابل ذکر ہے کہ امریکن اسلامی کانگرس کا سالانہ اجلاس اور  اجتماع «اسلامی ورثے خوارج اور تکفیریوں کے نشانے پر» کے عنوان سے  نو اور دس اگست کو ٹیکساس کے شہر دالاس میں منعقد ہورہا ہے
امریکن مسلم کانگرس ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو مسلمانوں کے تعاون اور مالی امداد سے کام کررہا ہے۔ یہ ادارہ سال ۲۰۰۵ میں اسلامی تعلیمات  اور معارف کی ترویج کے غرض سے قائم کیا گیا ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha