
ایکنا نیوز- بحرین کے روزنامه «الوسط» کے مطابق عید فطر کے حوالے سے الفاتح مسجد میں رسمی طور پر داعش کا پرچم نصب کیا گیا
داعش کا پرچم ان حالات میں نصب کیا گیا ہے کہ چند روز قبل بحرینی اینٹلی جنس سربراہ طارق الحسن نے کہا تھا کہ بحرین میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر ہے اور اس گروپ کی طرف سے عوام کو نقصان پہنچے کا اندیشہ نہیں ۔
طارق الحسن کے مطابق دہشت گرد گروپوں میں بہت کم بحرینی عوام موجود ہیں اور یہ بھی ثابت شدہ نہیں ۔
اس کے باوجود داعش کی جانب سے بارہا سوشل میڈیا پر بحرینی دہشت گردوں کو اس گروپ میں شامل دیکھایا گیا ہے ۔
بحرین میں عوامی انقلابی افراد کے ساتھ بد ترین سلوک کیا جاتا ہے اور ان سے سختی سے پیش آتا ہے لیکن داعش کا وجود جو کسی بھی ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک ترین شمار ہوتا ہے اس سے نرم رویہ بحرین حکومت اور اس گروپ کے رابطے کو ظاہر کرتاہے ۔