سنی قبیلے سے شدید لڑائی ، داعش نے تین شامی دیہات خالی کردیئے

IQNA

سنی قبیلے سے شدید لڑائی ، داعش نے تین شامی دیہات خالی کردیئے

18:09 - August 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1435151
بین الاقوامی گروپ:عراق اور شا م میں سرگرم جنگجو گروپ داعش(ISIS)نے شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور کے متعدد دیہات میں غالب سنی قبیلے کے ساتھ لڑائی کے بعد اپنے جنگجوو¿ں کو وہاں سے واپس بلا لیا ہے۔
ایکنا نیوز-شفقنا-رطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق انتہا پسند گروپ نے دیرالزور کے تین دیہات ابو ہمام ،قشقیہ اور غرانیج سے اپنے جنگجوو¿ں کو واپس بلا یا ہے۔ان تینوں دیہات میں سنی قبیلے الشعیطات کی اکثریت ہے۔ قبیلے کے لوگوں نے ایک چوتھے گاو¿ں میں دولت اسلامی کے قائم کردہ ہیڈکوارٹرز کو نذرآتش کردیا ہے اور علاقے میں واقع پانچوں گاو¿ں سے بھی داعش کے جنگجوو¿ں کے انخلاءکی اطلاع ملی ۔

مذکورہ سنی قبیلے اور داعش کے جنگجوو¿ں کے درمیان بدھ سے لڑائی جاری ہے اور قبائلیوں نے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں اس لڑائی کو داعش کے خلاف بغاوت قرار دیا تھا۔یہ لڑائی اس قبیلے کے تین افراد کی داعش کے ہاتھوں گرفتاری کے ردعمل میں شروع ہوئی تھی اور اس قبیلے نے داعش کے جنگجوو¿ں پر آپس میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔اس میں کہا گیا تھا کہ قبیلے کی حمایت کے بدلے میں اس کے ارکان کو ڈرایا دھمکایا نہیں جائے گا اور اس پر حملے بھی نہیں کیے جائیں گے لیکن داعش کے ارکان نے جمعرات کو اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دیہات میں چھاپہ مار کارروائیاں کی تھی اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو اغوا یا گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لبنان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر شامی فورسز سے جھڑپ میں 50باغی مارے گئے ہیں تاہم اُن کے کسی جماعت سے تعلق کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا۔

1585

 

ٹیگس: داعش ، شام ، سنی
نظرات بینندگان
captcha