ایران نے میزائل شکن سسٹم بنا لیا، امریکہ میں تشویش کی لہر

IQNA

ایران نے میزائل شکن سسٹم بنا لیا، امریکہ میں تشویش کی لہر

11:34 - August 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1437268
بین الاقوامی گروپ:تہران (نیوز ڈیسک) بیرونی میزائلوں اور راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کرنے کیلئے اسرائیل نے ”آئرن ڈوم“ نامی نظام بنارکھا ہے جس کے مقابلے میں ایران نے بھی ایسے ہی دفاعی نظام تیار کرلیا ہے
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-تہران (نیوز ڈیسک) بیرونی میزائلوں اور راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کرنے کیلئے اسرائیل نے ”آئرن ڈوم“ نامی نظام بنارکھا ہے جس کے مقابلے میں ایران نے بھی ایسے ہی دفاعی نظام تیار کرلیا ہے جو ستمبر سے اپنا کام شروع کردے گا۔ ایران کی ایک ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے خبررساں ایجنسی فارس نیوز کو بتایا کہ دشمن کے میزائلوں اور راکٹوں کو راستے میں تباہ کرنے والا نظام 22 ستمبر سے کام شروع کردے گا۔ میزائل شکن دفاعی نظام کو دنیا کی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کے پاس ہی ہے۔ ایران کے میزائل شکن نظام کے اعلان کے ساتھ ہی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق امریکی صدر جاج بش کے تجربہ کار دفاعی مشیر مائیکل روبن سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایران نے یہ جدید صلاحیت حاصل کرلی ہے تو ان کا جواب تھا ”کیوں نہیں“ انہوں نے کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی میں ناقابل یقین ترقی کرلی ہے اور وہ یقیناً ایسی جدید ٹیکنالوجی کسی کی مدد کے بغیر بنا سکتے ہیں۔ مائیکل روبن نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ مغرب میں جمود طاری ہے جبکہ ایران تیزی سے ابھر رہا ہے۔
ٹیگس: ایران ، میزایل ، دفاع
نظرات بینندگان
captcha