
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «امارات27» کے مطابق دبئی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں آیا ہے کہ حلال غذائی مصنوعات سال ۲۰۱۳ میں تجارت کی حجم ا۔ا ٹریلین ڈالر سے بڑھکر سال ۲۰۱۸ تک ۶۔۱ ٹریلین ڈالر تک پہچنے کا امکان ہے ۔
حلال غذائی مصنوعات میں سرخ گوشت،مرغی کا گوشت ۔ دودھ سے بنے غذائی مواد اور پینے والی مشروبات شامل ہیں ۔
دبئی چیمبر آف کامرس کے مطابق متحدہ عرب امارات حلال غذائی مصنوعات کی تجارت میں سرفہرست ہے اور سال ۲۰۱۲ میں اسکی تجارت کا حجم ۲۰ ارب ڈالر سے زائد تھا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈل ایسٹ،شمالی افریقہ کے ممالک ، جنوبی افریقہ اور ایشیاء کے جنوب مشرقی علاقوں میں حلال مصنوعات کی تجارت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
سال ۲۰۱۲ میں انڈونیشیاء ۱۹۷ ارب ڈالر کے ساتھ اول اور ترکی ۱۰۰ ارب ڈالر کے ساتھ حلال مصنوعات کی تجارت میں مقام دوم پر تھا۔