
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Malay Mail» کے مطابق «امت کے غضب کا مہینہ» کے نام سے اس مہم کو دس اگست سے شروع کیا گیا ہے اور ایک مہینے تک جاری رکھا جائے گا۔
اس مہم میں فاسٹ فوڈ،میک ڈونلڈ ، اسٹار باکس۔ انگلش بین HSBC ، کوکا کولا اور کئی دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل ہیں جنکے بائیکاٹ کی درخواست کی جارہی ہے ۔
ان کمپنیوں کے بائیکاٹ کی وجہ ان ممالک کا صھیونی مظالم کی حمایت ہے۔
مظاہرین مختلف ہوٹلوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں کے سامنے پلے کارڑ اٹھا کر عوام کو صھیونی مظالم اور انکے حامیوں کی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔
«امان فلسطین» فاونڈیشن کے ڈایریکٹر عبدالله عبدالرحمان جو اس مہم کے آغاز کرنےوالوں میں سے ہے کا کہنا ہے کہ ہم اچھے انداز میں اس مہم کو پرامن طریقے سے چلا رہے ہیں ۔
اسرائیلی حملوں میں دو ہزار فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔اور اس وقت بھی غزہ کے عوام محاصرے میں ضروریات زندگی سے محروم رہنے پر مجبور ہیں ۔
1438724