گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔! لندن میں داعش کا سایہ

IQNA

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔! لندن میں داعش کا سایہ

9:02 - August 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1439335
بین الاقوامی گروپ:لندن میں آئی ایس آئی ایس کے پمفلٹ کی تقسیم،برطانوی حکومت پریشان
ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں حال ہی میں خلافت کا اعلان کرنے والی عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) اپنے پیغام کے ساتھ برطانیہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں لندن کی مشہور آکسفرڈ سٹریٹ پر لوگوں میں اشتہارات تقسیم کئے گئے جن میں برطانیہ چھوڑ کر آئی ایس آئی ایس کی خلافت میں جاکر آباد ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ان پمفلٹس کی تقسیم کے بعد برطانوی حکومت پریشان ہوگئی ہے۔
ایک مسلمان خاتون نے بتایا کہ اس کے خیال میں آئی ایس آئی ایس کا پیغام تقسیم کرنے والے لوگوں کا تعلق لیوٹن کے علاقے سے ہے اور وہ پہلے سے اس قسم کے پیغامات پھیلانے والے انجم چودھری اور عمر بکری کے لوگ ہیں۔ خاتون عاصمہ الکفیشی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس نے پیغامات کو اپنی زندگی میں مداخلت محسوس کیا ہے اور خیال ظاہر کیا کہ ان لوگوں کو اسلام کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے اور یہ کہ وہ شدت پسندی اور قتل و غارت پر یقین نہیں رکھتی۔ تقسیم کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نئی صبح طلوع ہوچکی ہے، نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، مشرقِ وسطیٰ میں خلافت دوبارہ قائم کردی گئی ہے اور نئے خلیفہ کا انتخاب ہوچکا ہے۔ برطانوی لوگوں کی خلافت کے زیر انتظام علاقہ میں آباد ہونے کی دعوت دی گئی ہے اور ان کیلئے سات اصولوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں ”خلیفہ“ کی اطاعت، ”شرعی“ قانون، برطانیہ سے خلافت کی ہجرت اور عسکریت پسند گروپوں کے متعلق پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کرنا شامل ہے۔
ٹیگس: لندن ، ایی ، ایس
نظرات بینندگان
captcha