ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق اسلامی اسکول «امام خطیب» کے نام سے ڈنمارک کے «اسلاگلسه» سٹی میں کھولا گیا ہے۔
جزیرہ اسکاندیناویان میں واقع تینوں ممالک سویڈن،ناروے اور ڈنمارک کے طلباء اس اسکول سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
اس مدرسے میں اسکاندیناویان کے دو اسکولوں کے علاوہ اسلامی تعلیمات میں قرآن مجید،احادیث اور اسلامی عقائد وغیرہ پڑھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اس پہلے اسلامی اسکول میں اٹھارہ سال سے زائد افراد درس حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈنمارک میں قائم اس اسلامی اسکول یورپ میں دوسرا خطیب اسکول شمار ہوتا ہے ۔
پہلا خطیب اسکول بلجیم میں قائم ہے اور اس وقت بہت سے طلباء اس اسکول سے اسلامی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔