برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی مصنوعات کے سٹور پر حملہ، شدید توڑ پھوڑ

IQNA

برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی مصنوعات کے سٹور پر حملہ، شدید توڑ پھوڑ

17:19 - August 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1441109
بین الاقوامی گروپ:غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف برطانیہ کے شہربرمنگھم میں احتجاجی ریلی کے شرکاءنے اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والے ایک سپر سٹور پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کے ساتھ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا

ایکنا نیوز-شفقنا-پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے ، برطانیہ میں فلسطین کلب کے چیئرمین زیاد العالول نے برمنگھم واقعے کی شدید مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق لندن سے شمال میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع برمنگھم میں تقریبا 100 افراد ٹیسکو سٹور کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کےخلاف صہیونی ریاست کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حق میں نعرے لگانے شروع کیے، جلد ہی احتجاج مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کر گیا اور مشتعل مظاہرین نے سٹور میں گھس کر اس کی توڑ پھوڑ شروع کردی جس پر سٹور میں موجود گاہک اور ملازمین بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے مظاہرین کو سٹور سے باہر نکالا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے تاہم لاٹھی چارج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے کئی افراد فرار ہو گئے تھے جن کی خفیہ کیمروں کی مدد سے شناخت کے بعد تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔برطانیہ میں فلسطین کلب کے چیئرمین زیاد العالول نے برمنگھم واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگراحتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی جواز بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف ہم برطانیہ میں کئی بار پرامن احتجاج کر چکے ہیں لیکن ہم پرامن رہتے ہوئے قانون کے دائرے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ”ٹیسکو“برطانیہ میں سپر مارکیٹ کی ایک وسیع چین ہے جس کی ملک بھر میں دسیوں شاخیں قائم ہیں۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں خرچ ہونے والے 10 آسٹریلوی پاﺅنڈز میں سے ایک پاﺅنڈ”ٹیسکو“ کے حصے میں جاتا ہے۔ اس سپرسٹور چین کی کل مالیت 16 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

134284

ٹیگس: حملہ ، اسٹور ، ٹیسکو
نظرات بینندگان
captcha