بھارت میں داعش کے خلاف شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ

IQNA

بھارت میں داعش کے خلاف شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ

14:39 - August 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1441766
بین الاقوامی گروپ: بھارت میں داعش کی جانب سے شیعہ سنی اختلاف ڈالنے کی سازش ناکام ہوگئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Khabar South Asia» کے مطابق شیعہ سنی عوام نے مشترکہ نشست میں داعش کی مخالفت  اور مسلمانوں میں وحدت کا مظاہرہ کیا۔
اس نشست می٘ں اعلان کیا گیا کہ مقدس مزارات کی تخریب ایک مسلمان گروپ کا کام نہیں ہوسکتا اور ہم سب اسکی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں ۔
شیعہ سنی اتحاد کے سیکریٹری جنرل ذوالفقار احمد چمان کا کہنا ہے : داعش کی جانب سے خلافت کےاعلان کا مقصد مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے اور آج تک مسلم امہ اس اختلافات کی وجہ سے بیشمار نقصانات اٹھاچکی ہے اور ان سازشوں کی وجہ سے اختلافات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

چمان نے مزید کہا: شیعہ اور سنی کو ملکر اس شیطانی سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اس نشست میں شیعہ سنی علماء نے بھی مشترکہ طور پر قرآن اور اسلام کو غلط انداز میں پیش کرنے پر داعش کی مذمت کی۔
دو ہفتے پہلے بھی نئی دھلی میں شیعہ سنی مشترکہ مظاہرے میں داعش کی کاروائیوں کی مذمت کی گئی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیاء میں بھی اسلامی تنظیموں کی جانب سے حکومت سے اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

1441305

ٹیگس: داعش ، شیعہ ، سنی ، بھارت
نظرات بینندگان
captcha