ایکنا نیوز- اسرائیل اور حماس کے درمیان آخر کار ’طویل المدتی‘ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنماءخالد البطش کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدتی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جو حماس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ خالد البطش کے مطابق اس معاہدے کا اعلان مصر کے شہر قاہرہ میں کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق اس جنگ بندی کے طویل المدتی معاہدے کا اعلان بین الاقوامی وقت کے مطابق آج شام سات بجے کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فی الحال کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے ۔
فلسطین کے مختلف شہروں میں غزہ عوام اور حماس کی شاندار کامیابی پر جشن منایا جارہا ہے ۔