عراق: داعش دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

IQNA

عراق: داعش دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

16:37 - August 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1445113
بین الاقوامی گروپ:آمرلی سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تین طرف سے سیکیورٹی فورسز نے کاروائیاں شروع کی ہیں

 ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں آمرلی کے علاقے سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے دوران اس گروہ کے کچھ عناصر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق صوبے صلاح الدین کی گورننگ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین مہدی تقی نے اعلان کیا ہے کہ آمرلی سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تین طرف سے سیکیورٹی فورسز نے کاروائیاں شروع کی ہیں جن میں بھاری تعداد میں داعش دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ اس گروہ کے بعض عناصر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی فورسز کے سپرد کردیا۔اس دوران سیکیورٹی فورسز کو عراقی جنگی طیاروں کا تعاون حاصل رہا۔مہدی تقی کے بقول، آمرلی میں عوامی رضاکاروں کی قیادت، عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آمرلی کا علاقہ، صوبے صلاح الدین میں واقع تکریت کے مشرق میں طوزخورماتو کے جنوب مغرب میں لگ بھگ تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں کی بیشتر آبادی، شیعہ ترکمن مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

57694

ٹیگس: عراق ، داعش ، ہتھیار
نظرات بینندگان
captcha