سوئیڈن یونیورسٹی میں شیعہ شناسی کلاس کا آغاز

IQNA

سوئیڈن یونیورسٹی میں شیعہ شناسی کلاس کا آغاز

13:56 - September 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1445473
بین الاقوامی گروپ: شیعہ شناسی کی کلاس «سودرٹورن» یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں خزاں سیمیسٹر سے شروع ہوگی ۔

 ایکنا نیوز- شعبہ یورپ: سوئیڈن میں ایرانی رایزنی مرکز کی تجویز پر «سودرٹورن»  یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں خزاں سیمیسٹر سے شیعہ شناسی کی کلاس شروع ہوگی ۔

اس درس میں  سوئیڈن  میں شیعیت پر کتاب کے مصنف  اور شیعہ شناسی کے ماہر پروفیسر ڈیویڈ ٹورفییل استاد کے فرائض انجام دیں گے

کلاسز سیمینار کی شکل میں منعقد  اوراگلے مہینے سے شروع ہوں گی۔ پروفیسر ڈیویڈ ٹورفییل شیعہ مکتب کے اجتماعی، تاریخی اور آئیڈ یالوجی پہلووں اور نطریات پر درس دیں گے
پروفیسر ڈیویڈ ٹورفییل، ایرانی کلچرل سنٹر کی دعوت پر اسٹاک ہوم میں گیارہ دسمبر کو سیمینار سے بھی ایک شیعہ شناسی کے ماہر کی حیثیت سے خطاب کریں گے
ایرنی ثقافتی سنٹر کی دعوت پر مذکورہ استاد گذشتہ سال ایران کے دورے پر قم،تہران اوراصفھان میں مختلف سیمیناروں میں شرکت اور محققین ،طلباء اورایرانی دانشوروں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں 
شیعہ شناسی کی کلاس ایرانی ثقافتی مرکز کی تجویز اور پروفیسر ڈیویڈ ٹورفییل کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے یونیورسٹی سے منظور کرائی گئی ہے جو اکتوبر سے اسٹاک ہوم کی یونیورسٹی میں  شروع ہوگی ۔

1444150

نظرات بینندگان
captcha