داعش کے پاس امریکی ہتھیار

IQNA

داعش کے پاس امریکی ہتھیار

17:17 - September 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1445602
بین الاقوامی گروپ:تکفیری دھشتگرد گروہ داعش کے پاس امریکی ہتھیار ہیں اور یہ دہشتگرد گروہ وہی ہتھیار استعمال کررہا ہے جوامریکہ نے اسے دئیے ہیں۔

 ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ تکفیری دھشتگرد گروہ داعش کے پاس امریکی ہتھیار ہیں اور یہ دہشتگرد گروہ وہی ہتھیار استعمال کررہا ہے جوامریکہ نے اسے دئیے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیاسی مبصر ڈیو لینڈروف نے کہا ہے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے ترکی کا دورہ کرکے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف رضا کارانہ محاذ تشکیل دینے کی کوشش کی ہے لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ داعش کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ سی آئی اے اور سعودی عرب نے فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی بھرپور مالی اور فوجی مدد کرنے کے بعد امریکہ اب اس دہشتگرد گروہ کے خلاف حملے کرنے کی بات کررہا ہے۔ اس امریکی مبصر نے کہا کہ یہ امریکہ کی پرانی چال ہے کہ وہ دونوں متصادم گروہوں کے لئے ہتھیار فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے داعش کے ہاتھوں امریکی صحافی جمیز فولی کا سرقلم کئےجانے کے بعد سے امریکہ نے داعش کے خلاف حملے شروع کئے ہیں۔ سیاسی مبصرین اور اہل سیاست کا کہنا ہے کہ داعش امریکی صیہونی اور وہابی سازش کا نتیجہ ہے جسے عالم اسلام میں تفرقہ پھیلانے کے لئے جنم دیا گیا ہے۔

57748

نظرات بینندگان
captcha