ایکنا نیوز-شفقنا - امریکہ نے فضائی حملے میں عراق اور شام میں سرگرم داعش دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کو ہلاک کردیا ہے۔بعض امریکی اور عراقی ذرائع نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تائید کردی ہے۔ لیکن وائٹ ہاؤس نے ابھی اس خبر کی تائید نہیں کی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی فضائیہ نے موصل کے قریب داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں ابو بکر بغدادی اور اس کا معاون ابو ہاجر الصوفی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے اس فضائی حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں تحقیق کررہا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو داعش کے تین اہم رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔