ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-فلسطین کی اسلامی مزاحمتی حریک حماس نے ہتھیار ڈانے سے متعلق اسرائیل کا مطالبہ مسترد کردیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی حریک حماس کے ایک سینیئر رہنما اسماعیل ہنیہ نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا دفاع کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دفاعی ہتھیار ڈالنے کے بارے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ہرگز کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں اور جنگ مسلط کئے جانے پر ہی دفاعی جنگ کرتے ہیں۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی حریک حماس کے سینیئر رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کئے جانے کا مطالبہ، قطعا غیر منطقی ہے۔واضح رہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ میں دو ہزار ایک سو چالیس فلسطینی ، جن میں عورتیں اور بچے نیز سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں شہید، اور لگ بھگ گیارہ ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔