سعودی حکومت نے روضہ رسول ﷺ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

IQNA

سعودی حکومت نے روضہ رسول ﷺ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

15:53 - September 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1447716
بین الاقوامی گروپ:حرمین الشریفین کے انتظامات سے متعلق ادارے کے نمائندہ نے واضح کیا ہے کہ یہ خیالات ایک محقق کی ذاتی رائے تھی اور یہ کسی صورت بھی حکام کے خیالات کی عکاس نہیں ہے

 ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان- سعودی حکام نے چند روز قبل مغربی میڈیا میں شائع کی گئی ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے جن کے مطابق یہ بتایا گیا تھا کہ رسول اللہ [ص] کے روضہ مبارک کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ”عرب نیوز“ کے مطابق حرمین الشریفین کے انتظامات سے متعلق ادارے کے نمائندہ نے واضح کیا ہے کہ یہ خیالات ایک محقق کی ذاتی رائے تھی اور یہ کسی صورت بھی حکام کے خیالات کی عکاس نہیں ہے۔ نمائندہ نے کہا کہ میڈیا اور محققین کو مقدس مقامات کے متعلق افواہ سازی سے باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی میڈیا میں یہ خبر شائع کرنے والے برطانوی اخبار کے خلاف ممکنہ قانونی چارہ جوئی کیلئے ماہرین کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ مدینہ میونسپلٹی کے ایک تاریخی تذکرے کے مطابق گنبد خضراءکی تعمیر سن 678 ہجری میں کی گئی اور سن 1228ءمیں عثمانی فرمانروا سلطان محمد دوئم نے اس کی تعمیر نو کروا کے اس پر سبز رنگ کروایا۔

140483

ٹیگس: نبی ، گنبد ، روضہ ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha