ایکنا نیوز- جوانوں کو اسلامی معارف اور کربلاء شناسی کے حوالے سے کوئٹہ علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی قندھاری اور امام بارگاہ پنجاپی میں آج رات چودہ ستمبر کو پاکستان کے معروف اسکالر،جامعہ عروت الوثقی کے سربراہ اور فرزند انقلاب استاد جواد نقوی ملٹی میڈیا کے زریعے سے لیکچر دیں گے۔
کربلاء شناسی لیکچر میں دشمن شناسی اور موجودہ حالات میں عالم اسلام کی بیداری اور اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں پر استاد جواد نقوی روشنی ڈالیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ جامعہ عروت الوثقی میں گذشتہ دنوں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی شفاء کاملہ کے لیے مجفل دعاء کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں سینکڑوں طلباء نے رہبر انقلاب کی صحت کے لیے دعائیں کیں۔