ایکنا نیوز- سعودی اخبار عکاظ کے مطابق فلسطین کے مفتی شیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ یہ گروپ اسلام کے نام پر وہ کچھ کر رہا ہے جو مکمل اسلام کے خلاف ہے
انہوں نے کہا : اس تنظیم کو کوشش ہے کہ گمراہ کن سیاسی اور مذہبی افکار کو امت میں پیدا کرے اور جو بھی اسکی حمایت کرتا ہے وہ در اصل اسلام کا دشمن ہے
شیخ حسین نے مزید کہا: اگر امت اسلام کی بقاء کے لیے تحریک چاہتی بھی ہے تو اسلام کی درست تعلیمات سے وابستہ ہونا پڑے گا تاکہ اسلام میں اختلافات اور جھگڑے پیدا نہ ہو
انہوں نے داعش کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ امت اس دہشت گرد تنظیم کی سازشوں سے باخبر رہے اور دین کی بقاء کے لیے اس گروہ سے مقابلہ کرنا ہوگا
شیخ حسین نے کہا: جوانوں کے لیے دین کا صحیح مفہوم پیش کرنا ضروری ہے تاکہ وہ یہ نسل داعش کے افکار سے بچ سکے
انہوں نے آخر میں کہا: امید ہے کہ عرب اور مسلم امہ داعش کا مقابلہ کرے گی اور داعش کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ اسلامی تہذیب وثقافت کو برباد کرسکے۔