ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی کہا ہے کہ داعش پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور اس کے حامیوں کی وطن عزیز پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدراور اہل سنت کے معروف عالم دین ، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیائے اہلسنّت کا کسی بھی دہشتگردوں سےکو ئی تعلق نہیں ہے، جے یو پی 21 ستمبر کو شہر کراچی سے علماء و مشائخ ، مزارات کے گدی نشینوں اور زعمائے ملت کی قیادت میں تحفظ مزارات ریلی نکال کر مقامات مقدسہ اور شعائراہلسنّت کے تحفظ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ علماء ومشائخ، مزارات اولیاء، اہم سرکاری تنصیبات اور قانون کے محافظوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔