ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق مذکورہ نمائش اس سے پہلے نیویارک میں منعقد ہوچکی ہے ۔ نیویارک میں منعقدہ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان خصوصی طور پر شریک ہوئے جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت امریکہ میں موجود ہے
اس سے پہلے اس نمایشگاہ کا اہتمام حضرت محمد(ص) کی ولادت کی مناسبت سے استنبول کے توپقاپی میوزیم میں کیا گیا تھا
«پیغمبر سےعشق » نمایشگاہ میں قرآنی آیات اور احادیث نبوی پر مشتمل مشہور آرٹسٹوں کے دیدہ زیب پینٹنگ اور خطاطی کے نمونےمختلف طرز تحریر کے ساتھ موجود ہیں
رسالت مآب حضرت محمد(ص) سے متعلق نمائش میں پندرہویں اور ستارویں صدی ہجری کے فن پارے بھی
رکھے گئے ہیں
«پیغمبر(ص) سےعشق » نمائش ایک مہینے تک نیویارک سٹی میں جاری رہے گی ۔