ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان- فلسطین میں فضائی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں اوراب تک تین اہلکارخودکشی کرچکے ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر کی گئی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی احساس جرم کا شکار ہیں ، نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں اور جنگ کے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک ایلیٹ گولان فورس کے تین اہلکارخودکشی کرچکے ہیں ۔
یادرہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے نہتے بچوں ، خواتین سمیت دوہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے تھے اورسکولوں ، ہسپتالوں سمیت سینکڑوں املاک تباہ ہوگئی تھیں۔